آل پاکستان میڈیا کونسل کے ترجمان ٹو مرکزی چئیرمین شہزادحسن نے ویژن دنیا نیوز چیف آیگزیکٹو میاں خالد محمود سے ملاقات کی۔


 فیصل آباد(شہزادحسن) آل پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے شہزاد حسن ترجمان ٹو مرکزی چیئرمین نے  آفس غلام محمد آباد سیالوی کالونی میں ویژن دنیا نیوز اور نیا دن نیوز کے چیف آیگزیکٹو میاں خالد محمود سے خصوصی ملاقات کی۔ اور آل پاکستان میڈیا کونسل کی ورکنگ  اور موجودہ صحافت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ آل پاکستان میڈیا کونسل ایک منظم اور ورکنگ جرنلسٹ پر مشتمل  تنظیم ہے۔ آل پاکستان میڈیا کونسل صحافیوں کے لیے دن رات جدوجہد کرنے والی منفرد اور واحد تنظیم ہے۔جو پورے پاکستان میں ورک کر رہی ہے۔ آل پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی چیئرمین  محمد آشرف جعفری نے فیصل آباد کے صحافیوں کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔۔کہ وہ صحافی کالونی کے حق میں ہیں۔ صحافی کالونی کی تاخیر  کسی صورت نہ منظور ہے۔ اور مزید کہا کہ میں بطور آل پاکستان میڈیا کونسل مرکزی چیئرمین ہونے کی حیثیت سے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کرتا ہوں۔ کہ فیصل آباد کے صحافیوں کو ان کا حق ہر صورت دیا جائے۔اور آخر میں آل پاکستان میڈیا کونسل کے چئیرمین محمد آشرف جعفری نے  کہا فیصل آباد کے صحافیوں کا یہ جائز مطالبہ ہے۔اس پر ہر صورت عمل درامد کروائیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post