فیصل آباد۔نیشنل پیس کمیٹی کے چئیرمین عثمان فاروق ہاشمی نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی۔


 فیصل آباد(شہزادحسن)نیشنل پیس کمیٹی" قومی امن کمیٹی برآۓبین المزہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے چئیرمین عثمان فاروق ہاشمی نے الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا نمائندگان سے  منشور کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا۔ کہ اس کے  آغراض و مقاصد آنتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

تمام مذاہب میں ہم آہنگی پیدا کرنا ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا  ہے۔اور پاک فوج کے خلاف   جو ملک دشمن عناصر  سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف  مہم چلانے  والوں کو جواب دینا۔اور آپنی پاک فوج کو ہر محاظ پر سپورٹ کرنا ہے۔

جزبہ حب الوطنی کا فروغ قومی مفاہمت کا فروغ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مثبت آقدام کرنا ہے۔اور آپنے آپنے  علاقوں  میں امن و امان قائم کرنے کے لیے متعلقہ پولیس آفیسر اور مقامی آنتظامیہ سے  میٹنگز کر کے علاقائی فضا کو پر امن رکھنا اور انکے نوٹس میں لانا۔

پولیس آفیسران کے ساتھ ملکر آپنے علاقے کے  لوگوں میں صلح کروانے میں مدد کرنا ہے۔بے گناہ" لاوارث  اور مظلوم لوگوں کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

خواتین کے ساتھ ہونے والی درندگی زیادتی میں قانونی معاونت  فرائم کرنا۔اس کے علاوہ لاوراث "بے گناہ" بیواؤں" یتیم بچوں اور بے گناہ قیدیوں کو فری  قانونی معاونت فراہم کرنا ہے۔

ملک پاکستان کی سالمیت کی خاطر  تمام  شر پسند عناصر اور ملک دشمن عناصر کے  مقاصد کو ناکام بنانا۔

شر پسند عناصر کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی اداروں کی مدد سے عمل میں لانا ہے۔نیشنل پیس کمیٹی "

قومی امن کمیٹی برآۓ بین المزہب ہم آہنگی و انسانی حقوق  کا مقصد مختلف مذاہب کے درمیان فرقہ واریت کو ختم کروانا ہے۔اور ہم آہنگی پیار  محبت پیدا کرنا اور بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے لیے جد وجہد کرنا۔

معاشرتی امن و امان اور سماجی و مذہبی رواداری کو ہر حال میں  فروغ دینا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post