منڈی بہاءالدین (علی رضا رانجھا) چوہدری ناصر اقبال بوسال، ایم این اے این اے 69 منڈی بہاءالدین، نے اپنے حلقہ کی ترقی کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ ان کی انتھک محنت اور جرات مندانہ اقدامات کی بدولت، منڈی بہاءالدین کے شہریوں کے لیے سب سے بڑی دو رویہ سڑک "سالم تا منڈی بہاءالدین رنسیکے تک" کا منصوبہ منظور کروا لیا گیا ہے، جس کی لاگت 9 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔ یہ ایک شاندار کامیابی ہے۔ جو علاقے کی معاشی ترقی اور لوگوں کی سہولت کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
چوہدری ناصر اقبال بوسال کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے ۔کہ وہ نہ صرف اپنے حلقہ کے عوام کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔ بلکہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کی آمدورفت میں نہ صرف بہتری آئے گی، بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی، جس سے عوام کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
اس کے علاوہ، چوہدری ناصر اقبال بوسال کی قیادت میں، مزید ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جن میں ملکوال پل کی تعمیر بھی شامل ہے۔ یہ پل نہ صرف اس علاقے کے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لائے گا ۔ بلکہ اس سے پورے علاقے کا انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا۔
ایم این اے چوہدری ناصر اقبال بوسال کا یہ ترقیاتی منصوبہ اور ان کی قیادت علاقے کے لیے ایک نیا روشن باب ثابت ہوگا۔ ان کی خدمات نہ صرف ان کے حلقہ کے عوام کے لیے، بلکہ پورے ضلع منڈی بہاءالدین کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی محنت اور عزم کا یہ سفر مزید کامیاب ہو گا۔ اور وہ اپنی عوام کی خدمت میں اسی طرح مصروف رہیں۔
چوہدری ناصر اقبال بوسال کی قیادت میں ان کے حلقہ میں ہونے والی ترقیاتی تبدیلیاں ایک مثبت پیغام دے رہی ہیں ۔کہ حقیقی قائدین عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ آگے بڑھتے ہیں۔ اور ان کے مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔