فیصل آباد۔۔تھانہ صدر کے علاقے ستیانہ روڈ نزد مچھلی فارم سے آغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروا لیا۔


 فیصل آباد( شہزادحسن) آل پاکستان میڈیا کونسل کے شہزادحسن ترجمان ٹو مرکزی چئیرمین  اور  نیشنل پیس کمیٹی "قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق  فیصل آباد کے میڈیا کوآرڈینیٹر  شہزادحسن  نے  گزشتہ روز تھانہ صدر کے سب انسپکٹر سہیل صاحب   سے ملاقات کی۔اور دوران ملاقات ایف آئی آر نمبر 4709/24 کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔سب انسپکٹر سہیل صاحب نے بتایا کہ چکنمبر 435گ ب تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد کی رہائشی  نسرین زوجہ سیف علی  جو کہ آنتہائی غریب گھرانے سے ہے۔اس نے آپنی جواں سالہ حقیقی بیٹی زویا بی بی  جوکہ پہلے سے شادی شدہ ہے۔آپنے سسرال والوں سے ناراض ہو کر  آپنی والدہ نسرین زوجہ سیف علی کے پاس رہ رہی تھی۔گھر میں غربت اور فاقہ کشی کے باعث آپنی حقیقی بیٹی زویا بی بی کو امبر نامی خاتون  کے زریعے ستیانہ روڈ نزدمچھلی فارم   برکت ولاز میں 23/10/2024  کو ذوالفقار  نامی شخص کی کو ٹھی پر مبلغ 13000  روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کرنے کے لیے چھوڑ دیا۔19/11/2024 کو زویابی بی گھر سے لاپتہ ہو گئی۔زویابی بی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ذوالفقار نے  نسرین زوجہ سیف علی کو دی۔اور 15 نمبر پر کال کی۔تھانہ صدر میں 29/11/2024 کو ایف آئی آر 4709/24   درج کر دی گئی تھی۔سب انسپکٹر سہیل صاحب نے بتایا کہ اس کیس پر دن رات ورک کر رہےہے۔اور انشاء اللہ آنے والے چند دن تک بچی کو ہر صورت تلاش کر لیا جاۓ گا۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post