آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل باڈی کا آجلاس۔۔


 *آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس* 


پیپرا رولز میں تبدیلی اور ریجنل اخبارات کو اشتہارات کے اجراء کی منظوری پر وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا گیا


 ۔ ۔ وفاقی حکومت اخبارات کے اشتہارات ریٹس میں 35%اضافہ کا وعدہ پورا کرکے نوٹیفکیشن جاری کرے اعلامیہ  جنرل کونسل اجلاس APRNS

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 

طویل مشاورت کے بعد ایسوسی ایشن APRNSکے  آئین کی شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی 


لاہور /اسلام آباد (خبر نگار خصوصی / اے پی آر این ایس)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس،اجلاس میں پیپرا رولز میں تبدیلی اور ریجنل اخبارات کو اشتہارات کے اجراء کی منظوری پر وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا گیا، وفاقی حکومت اخبارات کے اشتہارات ریٹس میں 35%اضافہ کا وعدہ پورا کرکے نوٹیفکیشن جاری کرے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا،طویل مشاورت کے بعد ایسوسی ایشن APRNSکے منشور/ آئین کی شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی اے پی ار این ایس کی مرکزی جنرل باڈی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت بانی و منتخب مرکزی صدر غلام مرتضیٰ  جٹ نے کی ،  اجلاس میں ملک بھر سے جنرل کونسل ممبران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنرل باڈی اجلاس کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا اور اس میں تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ، لاہور میں موجود ممبران جنرل کونسل نے بھی اجلاس میں حاضری دی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مرکزی رابطہ سیکرٹری میاں طارق نے سرانجام دئے میزبانی کے فرائض سینئر صحافی و ایڈیٹر غلام مرتضی باجوہ نے سر انجام دئے جنرل کونسل اجلاس نے APRNSکے آئین کی مختلف شقوں میں ضروری تبدیلیوں کی منظوری دی واضح رہے کہ اب ضلع سطح تک بھی پر بھی aprnsکے یونٹ قائم کئے جائینگے  ممبرشپ کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے صوبہ،  ڈویژن اور ضلع سطح پر بھی تنظیم سازی ہوگی ، ممبران کے مسائل حل کروانے کی حکمت طے کی   اجلاس میں بانی ایسوسی ایشن اے پی ار این ایس غلام مرتضیٰ  جٹ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اجلاس میں جنرل سیکرٹری قسور روحانی نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممبران کو فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا اجلاس میں 2025ءکیلئے انتظامی عہدوں کی تقرری کا اختیار منتخب کابینہ کو دے دیا گیا

اجلاس میں چیف ایڈیٹرز /ایڈیٹرز قیصر محمود ڈار ، محبوب حسین چغتائی،میاں خالد محمود،سید نجف علی شیرازی ،عبدالستار سندھو .  ڈاکٹر حمیدہ خانم سید گل جہانیاں ،سکندر الرحمان راجہ ،محمد اقبال ، چوہدری گلزار ، حکیم فریاد افضل رانا، عمر حیات چوہدری ،شہزاد اقبال، انور عباس پاکستانی ،سید ذوالفقار حسین شاہ ،ڈاکٹر سید صابرعلی، 

ندیم ارشاد ملکیرا، 

عبدالمجید عمرانی ، محمد مزمل خان ،رانا جنید علی ، شمعون مرزا، وفا سلیم تسکین ، گلزار حسین چوہان ، محمد حفیظ خان ، عامر چشتی ، ڈاکٹر زاہد عباس چوہدری ، سید عامر جلالی ،خرم میر، محمد فاروق میوء اور دیگر  نے اپنے اپنے انداز میں تجاویز پیش کیں

Post a Comment

Previous Post Next Post