فیصل آباد۔پریس کلب کابینہ کے اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔


 فیصل آباد پریس کلب  کابینہ کا اجلاس: کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔

فیصل آباد (شہزادحسن) پریس کلب کی کابینہ کا اہم اجلاس صدر عبدالرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سال بھر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گروپ لیڈر شاہد علی نے خصوصی شرکت کی۔ اور کابینہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔صدر عبدالرحمن نے کہا۔ کہ پریس کلب نے رواں سال کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں، جن میں تزئین و آرائش کے منصوبے اور خواتین صحافیوں کے لیے "خواتین لاؤنج" کی تکمیل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ۔کہ خواتین لاؤنج کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنا ایک بڑی کامیابی ہے ۔اور کابینہ کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔سیکرٹری میاں کاشف فرید نے اجلاس میں بتایا۔ کہ ممبران کی انشورنس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، اور پریس کلب انسٹیٹیوٹ میں فری لانسنگ اور دیگر کورسز کا پہلا بیچ کامیابی سے اپنی تربیت مکمل کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 دسمبر کو  خصوصی تقریب میں انشورنس کے دستاویزات ممبران کو دیے جائیں گے، جبکہ کورس مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔گروپ لیڈر شاہد علی نے کابینہ کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے سال بھرپور کارکردگی کا  عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے صحافی کالونی کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کو بھی سراہا ۔اور کہا کہ آئندہ کابینہ کے لیے یہ منصوبہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن میاں بشیر اعجاز نے اجلاس کے دوران یقین دلایا ۔کہ آئندہ انتخابات ہمیشہ کی طرح  شفاف اور مقررہ وقت پر منعقد کیے جائیں گے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر شوکت علی وٹو، نائب صدر میاں منور اقبال،  فنانس سیکرٹری رانا محسن فاروق،انفارمیشن سیکرٹری افشاں بتول اور ایگزیکٹو ممبران جن میں رانا حنا، جمیل شاہد، محمود توفیق، یوسف اعظم، نیازی قمر عباس، ندیم جاودانی، جاوید مہیس، آصف سخی،رضوان صابری  اور علی رضا ملک شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post