فیصل آباد۔نیشنل پیس کمیٹی کے چئیرمین عثمان فاروق ہاشمی نے میڈیا کوآرڈینیٹر شہزادحسن سے ٹیلی فون فونک رابط کیا۔


 فیصل آباد( شہزاد حسن)  نیشنل پیس کمیٹی'  قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے چیئرمین عثمان فاروق ہاشمی نے فیصل آباد  کے  میڈیا کوآرڈینیٹر شہزادحسن سے ٹیلی فونک رابط کیا۔ اس کے علاوہ وفاقی کوارڈینیٹر محمد اشرف جعفری' وفاقی فیڈرل چیئرمین سیاسی ومذہبی امور زاہد مشرف اور پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا ظفر نے مرکزی دفتر اسلام اباد میں ایک آجلاس منعقد کیا۔ جس میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے حوالے سے کئی آہم پہلوؤں پر تفیصلی گفتگو کی گئی۔ اور آجلاس میں  کئی آہم فیصلے بھی کیے گئے۔ چئیرمین عثمان فاروق ہاشمی  نے گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مزاحمت کی۔قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے  مرکزی چیئرمین عثمان فاروق ہاشمی نے کوئٹہ میں بم دھماکہ ہونے پر دلی دکھ کا آظہار کیا۔ اور شدید الفاظ میں دہشت گردوں کی جانب سے اس بزدلانہ کاروائی پر مزامت  بھی کی گئی۔ چیئرمین عثمان  فاروق ہاشمی نے دہشت گردوں کے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزاحمت کی۔ اور کہا کہ ملک دشمن عناصر دہشت گرد  کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ان کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔ جو انسانیت کے دشمن ہیں۔ اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام کرتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں قومی امن کمیٹی کوئٹہ میں بم دھماکے میں مرنے والے ورثہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سیاسی مذہبی امور زاہد مشرف کا کہنا تھا ۔کہ شر پسند عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری  پنجاب رانا ظفر کا کہنا تھا ۔کہ قومی امن کمیٹی آپنی سیکورٹی ایجنسیز اور سیکورٹی  اداروں کے ساتھ  شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اسے  شر پسند دشمن عناصر کو کسی صورت پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔جو پاکستان کی سالمیت اور بقاء کے لیے خطرہ ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post