فیصل آباد(شہزادحسن)لاھور سے آۓ صحافیوں کی پاکپتن درگاہ حضرت بابا فریدالدین گنج شکر پر حاضری اور سینئر صحافی کالم نگار سید مخدوم حسین نقوی نائب صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب پاکپتن کی سربراہی لاھور صحافتی وفد کی ڈی سی آفس پاکپتن میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن محترمہ سعدیہ مہر سے خصوصی ملاقات۔۔۔
گذشتہ روز ڈی سی آفس پاکپتن میں نجی آخبار کے چیف آیڈیٹر کالم نگار خرم منظور بھٹی چیئرمین عثمان غنی، صحافی افضال بھٹی اور مقامی صحافیوں میں ملک وسیم سجاد اور اسد عبیداللہ نے تجزیہ کار نجی اخبار کے ڈپٹی آیڈیٹر سید مخدوم حسین نقوی کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن محترمہ سعدیہ مہر سے ملاقات کی۔ مہمان صحافیوں نے ڈی سی پاکپتن کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے اعلیٰ کارکردگی پر ملنے والے سرٹیفکیٹ پر انہیں مبارک باد کے ساتھ پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن نے لاھور سے آۓ مہمان صحافیوں کو خوش آمدید کہا ۔اور سینئر صحافی و کالم نگار سید مخدوم حسین نقوی کو مثبت صحافت کرنے پر آپنے آنداز گفتگو میں ان کی مثبت و اعلیٰ صحافتی خدمات کو بھی سراہا۔