فیصل آباد(شہزادحسن) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فیصل آباد کے زیر آہتمام ڈویژنل ہینڈی کرافٹ نمائش منعقد کی گئی ۔ جس کا مقصد نہ صرف صنعت زار اور قصر بہبود میں خواتین کی تیار کردہ فنی و دستکاری مصنوعات کی نمائش بلکہ خواتین کی صلاحیتوں کو آجاگر کرنا اور سمال بزنس کی پرموشن بھی تھا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے اداروں کے علاوہ این جی اوز کے اسٹالز اور خواتین کے لیے مسعود ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے جاب پلیسمنٹ ڈیسک ، بینکس کی جانب سے سمال لون کی سہولیات کی فراہمی کے بارے آگاہی کیمپ بھی لگائے گئے۔ نمائش کا آفتتاح عمران عصمت پنوں ایڈیشنل کمشنر ، فیصل آباد نے کیا۔ ڈویژنل کوآرڈینیٹر برائے سوشل ویلفیئر ، رانا وارث، حاجی اکرم انصاری ، پاکستان مسلم لیگ ن، ناصر ضیاء ڈائریکٹر انڈسٹریل مینجمنٹ مسعود ٹیکسٹائل ملز ، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس ، خلیل قیصر گچھا، روبینہ امجد فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس ، ڈاکٹر صدف محمود یو نیورسٹی آف ایگریکلچر ، میاں ندیم این جی اوز نیٹ ورک ، کامران ضیاء صدر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن اور محکمہ کے درمیان بزنس انکیوبیشن سنٹر برائے خواتین صنعت زار فیصل آباد ڈویژن کے قیام پر ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ فنی تربیت حاصل کرنے کے بعد جاب پلیسمنٹ کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر اور مسعود ٹیکسٹائل ملز کے درمیان ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے ۔ شرکاء کے لیے دیوار عہد انسٹال کی گئی۔ جہاں شرکاء نے خواتین کی شمولیت شراکت اور معاشرتی و معاشی ترقی و خوشحالی و خودمختاری کے عہد پر دستخط کیے۔ مقابلہ جات برائیڈ ل میک اپ ، مہندی اور پینٹگز میں پوزیشن ہولڈرز کو کیش پرائز اور گفٹس دیے گئے ۔اس کے علاؤہ سکریننگ کیمپ ، فوڈ اسٹالز ، اور پاک مکتب کے کلچر ل شو، جھومر پارٹی کے علاؤہ رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے گئے ۔ صنعت زاروں اور قیصر بہبود کے اسٹالز سے 80563 کی سیل بھی ہوئی۔