فیصل آباد۔چانن نیٹ ورک کے زیر آہتمام ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں ضلعی یوتھ کنونشن کا آہتمام کیا گیا۔


 فیصل آباد(شہزادحسن) چانن نیٹ ورک کے زیر آہتمام ڈسٹرکٹ فیصل آبادمیں ضلعی یوتھ کنونشن کا آنعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سیاسی 'سماجی جماعتوں کے طلبہ و طالبات 'یوتھ ونگز کے کارکنان اور قائدین نے بھر پور شرکت کی۔ شرکاء کو تین گروپس میں تقسیم کرکے سوالات کے ذریعے سامنے آنے والا چارٹر آف ڈیمانڈ ترتیب دے کر سیاسی قائدین کو پیش کیا گیا ۔جس میں طلبہ و طالبات کی یونیز کی بحالی 'سمال آنڈسٹریل زون کا آنعقاد 'لوکل ٹرانسپورٹ کی سہولت مثلاً میٹروبس 'اورنج ٹرین 'یونیورسٹیوں کی فیسوں میں کمی 'گورنمنٹ گرلز /بوائز ہوسٹلز کا قیام 'انٹر نیشنل طرز کے ریلوے اسٹیشنز کا قیام 'بین القوالی تجارت کیلئے ڈیجیٹل لٹریسی کا آجراء 'یوتھ کو سیاست میں آہم کردار ادا کرنے کا موقعہ دیا جانے  کے مطالبات شامل ہیں ۔یوتھ کنونشن میں سماجی اور سیاسی جماعتوں کے نوجوان 'تاجرلیڈر زجن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان لیڈر کامران 'پاکستان نظریاتی پارٹی کے میاں علی رضا ٹکٹ ہولڈر پی پی 111۔عامر شہزاد رحمانی ٹکٹ ہولڈر پی پی 112'مسلم لیگ (ن) کے رانا آصف ( صدر ضلعی کلچرل ونگ ) 'پی ٹی آئی کے میاں اسد عثمان اور کالج 'یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔ سردار ندیم ڈوگر ایم پی اے پنجاب پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری سردار بابر ڈوگرنے چارٹر آف ڈیمانڈ کو خوشدلی سے وصول کیا ۔اور یوتھ کے ساتھ وعدہ کیا ۔کہ وہ اسے نہ کہ اسمبلی میں پیش کریں گے ۔بلکہ اسے منظور کروانے میں بھر پور آواز اٹھائیں بھی  گے ۔ مزید برآں نوجوانوں سے وعدہ کیا۔ کہ فیصل آباد میں جب بھی انہیں کوئی سیاسی 'سماجی سیمینار کرنا ہوتو وہ آپنی خدمات خوش اسلوبی سے سر انجام دیں گے۔ اور گورنٹس کے مسائل حل کرنے میں وہ نوجوانوں کا ساتھ دیں بھر پور ساتھ بھی دیں گے ۔ یوتھ کو کامیاب کروانے میں ویمن شیلٹر آرگنائزیشن کے صدر اور چانن نیٹ ورک کی ڈپٹی کنوینئر رضیہ عزیز 'عوام این جی او سے نسیم انتھنی '۔سونیا پطرس 'پامیلہ بھٹی 'ایڈووکیٹ نورین امجد 'ستارا رانا 'شبانہ رزاق اور شوکت جاوید نے اہم کردار ادا کیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post