فیصل آباد۔آساتذہ نے بھرپور آحتجاج کیا۔اور بلیک ڈے کے طور پرمنایا پر آپنا آحتجاج ریکارڈ کرایا۔۔



 آحتجاج بلیک ڈے ڈسٹرکٹ فیصل آباد

فیصل آباد(شہزادحسن) پنجاب گرینڈ ٹیچر الائنس اور پنجاب ٹیچر الائنس کی زیر قیادت ایم سی کوتوالی ہائر سیکنڈری  سکول میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں گورنمنٹ کی منفی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں سینکڑوں میل اور فیمیل آساتذہ نے شرکت کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر اور سیاہ پٹیاں باندھ کر گورنمنٹ کی تعلیم دشمن پالیسیوں کے خلاف آحتجاج کیا ۔ اور  ایم سی کوتوالی ہائر سیکنڈری سکول سے ضلع کونسل چوک تک آحتجاجی ریلی بھی نکالی ۔مظاہرین کا کہنا تھا۔کہ  آساتذہ تنظیموں نے مل کر یہ ثابت کر دیا ۔ کہ فیصل آباد کے غیور آساتذہ آپنے حق کے لیے جو جنگ لڑ رہے ہیں۔ اور انشاءاللہ جب تک حق نہیں ملتا۔ جنگ لڑتے رہیں گے۔  پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب قیصر گروپ نے بھی آج کے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔  میل اور فیمیل ٹیچرز نے آپنا  بھرپور  کردارادا کیا۔ جن میں پنجاب ٹیچرز یونین کے نمایاں  عہدیرران چئیرمین اظہر بہزاد، میڈیا ایڈوائزرجاوید اقبال ،محمد حسینن ،اور خاص کرفیمیل ونگ سے میڈم عابدہ محمود نے بھر پور  شرکت کی ۔ اورالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو آپنا موقف ریکارڈ کرواتے ہوۓ کہا۔  کہ جب تک حکومت اداروں کی نجکاری نہیں روکے گی۔ تب تک ہم آحتجاج جاری رکھے گے۔ہم غریب طلبہ کے حق پر شب خون نہیں مارنے دیں گے۔۔اور لیو ان کیشمنٹ اور پینشن رولز میں ترامیم کے ساتھ ساتھ نئے ٹائم ٹیبل کے خلاف تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔اور 7  اکتوبر سے ڈینگی ایکٹیوٹیز  اور ڈاک کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔اس سے قبل آساتذہ نے پانچ اکتوبر سلام ٹیچرز ڈے کو بطور سیاہ دن کے  طور  پر منایا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post