پاکپتن(مخدوم نقوی) مرکزی پاکستان مسلم لیگ نے ضلع پاکپتن میں باقاعدہ پارٹی رکن سازی کا عمل جاری کردیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں ضلعی کابینہ مرکزی پاکستان مسلم لیگ سرپرست محمد اشرف، صدر ملک احمد ذیشان کھوکھر،نائب صدر میاں غضنفر سعید وٹواور سیکرٹری جنرل چوھدری محمد اقبال کمبوہ، صاحبزادہ حافظ پیر سعد مجید چشتی کے علاوہ دیگر عہدے داران کی شرکت پریس کانفرنس میں پارٹی رکن سازی کی شرائط و ضوابط کے حوالے سے بات چیت کرتے ھوئے مرکزی پاکستان مسلم کے عہدے داران نے کہا کہ اس کی رکنیت بلا امتیاز ہر پاکستانی لے سکتا خاص کر وہ جو ملک پاکستان اور اسکی عوام کی حقیقی معنوں میں خدمات کرنے کا عزم لیے ھوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ھے کہ ملک سے سود کا خاتمہ ھو اور عشر و زکوۃ کا قانون نافذ ھو ملک پاکستان میں اس وقت زمیندار بہت پس کے رہ گیا ھے جنرل سیکرٹری مرکزی پاکستان مسلم لیگ چوھدری محمد اقبال کمبوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی پاکستان مسلم لیگ کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے کسی مسلک کی کوئی پابندی نہیں انہوں نے کہا کہ انکی سیاسی میدان میں بہت جلد فتح اس لیے ھو جائے گی کہ انکا نٹ ورک عرصہ دراز سے دینی تعلیم دینے میں کوشاں ھے ضلع بھر میں تیس سے زائد دینی مدرسہ جات انکے زیر سایہ چل رے ہیں جہاں پ بچے کو مفت تعلیم ہی نہیں انکی تعلیمی ضروریات کی اشیاء بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ انکی صحت کی دیکھ بھال کے لیے مختلف مدارس میں چھوٹی چھوٹی ڈسپنسریز بھی موجود ہیں چوھدری اقبال نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعت مرکزی پاکستان مسلم لیگ بہت جلد پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ھو گی جس کا ثبوت وہ لاسٹ الیکشن میں ملک بھر میں اپنے کینیڈیٹس الیکشن میں کھڑا کرنے میں پاکستان کی تیسری بڑی جماعت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ھے