فیصل آباد۔۔پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے مستقل وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے


 فصل آباد(میاں خالد محمود) پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے مستقل وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔

آنہوں نے ایڈوانس سٹڈیز اور ریسرچ بورڈ کے آجلاس  کی صدارت بھی کی۔جس میں پی ایچ ڈی کے مختلف طلباء کے تھیسز کی اویلیوایشن رپورٹ منظور کی گئیں۔

پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کا شمار انتظامی اور تعلیمی حوالوں سے ایک کہنہ مشق منتظم کی حیثیت سے ہوتا ہے۔ آپ اس سے پہلے بطور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور پنجاب یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رسول منڈی بہاؤلدین میں خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر رؤف اعظم نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے شعبہ ریاضیات میں ایم ایس سی اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے اسکالر شپ پر شعبہ انفارمیشن سسٹم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری نارا انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جاپان سے مکمل کی۔ آپ ریاضیات اور انفارمیشن سسٹم میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف انتظامی اور تدریسی عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر رؤف اعظم دو دہائیوں سے زیادہ انتظامی اور تدریسی تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور پنجاب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی رسول میں آپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جو بہترین تدریسی،تعلیمی، آنتظامی، تربیتی اور پائیدار آقدامات کی شکل میں سامنے آیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں آپ کی تعیناتی ایک بہترین اقدام ہے۔ جس کی بدولت یونیورسٹی کامیابیوں کی جانب گامزن ہو جائے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post