فیصل آباد۔۔سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی زیر صدارت فیصل آباد کے تمام ڈویژنز کے آفسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔


 فیصل آباد(شہزادحسن) سی پی او فیصل آبا د کامران عادل کی ہدایت پرایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت فیصل آباد کے تمام ڈویژنز کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ۔۔۔۔۔۔

  سی پی او فیصل آباد کامران عادل  کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن  عبدالوہاب کی زیرصدارت پولیس لائن کمپلیکس  میں صدرڈویژن،جڑانوالہ ڈویژن،اقبال ڈویژن، مدینہ ڈویژن اور لائل پور ڈویژن کے افسران کے سا تھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈویژنل ایس پیز، ڈی  ایس پی اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن  نے قتل،اغوا برائے تاوان ڈکیتی،رابری قتل،ہاوس رابری  و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے متعلق افسران سے دریافت کیا ۔ اور تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلدحقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔شہر میں امن وامان کیلئے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کومزید تیز کرنےکی ہدایت جاری کی۔ اورانکی ہسٹری شیٹ مرتب کروائیں۔دوران میٹنگ ایس ایس پی انویسٹی گیشن  فیصل آباد نے کہا۔ کہ سنگین مقدمات،قتل،اغوا ء برائے تاوان،قبضہ گروپ،ڈکیتی وراہزنی کی 15سے موصول کالز کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ کال کی تحقیقات کرنے کے بعد اگر کال بوگس نا پائی جائے تو اس پر بروقت کاروائی کی جائے۔

اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تمام افسران کو حکم دیا۔ کہ PO's،'s TO کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پیٹرولنگ پلان اور سنیپ چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ہر تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post