فیصل آباد۔نیشنل پیس کمیٹی کے وفاقی چئیرمین محمد عثمان فاروق ہاشمی نے میڈیا کوآرڈینیٹر شہزادحسن سے ٹیلی فونک رابط کیا ۔۔


 فیصل آباد(شہزادحسن) نیشنل پیس کمیٹی آسلام آباد قومی آمن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی و انسان حقوق  کے وفاقی چئیرمین محمد عثمان فاروق ہاشمی  نے شہزادحسن میڈیا کوآرڈینیٹر قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی وانسان حقوق  فیصل آباد سے ٹیلی فونک رابط کیا ۔اور خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اس وقت ملک پاکستان میں جو موجودہ سیاسی و سماجی بحران اور جو افراتفری کا یہ عالم ہے۔یہ سب ملک دشمن عناصر کا پروپیگنڈہ ہے ۔جو اندرونی و بیرونی سازش ملک پاکستان کو کھوکھلا کرنے کی عالمی سازش ہو رہی ہے۔ ملک  اور افواج کے خلاف ایک سوچا سمجھا منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ملک کی سالمیت کے لیے پاک فوج اور سیکورٹی ادارے' اور چاروں صوبوں کی پولیس نے ہمشیہ آپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔آۓ روز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے تعاون  کے بغیر اس کا خاتمہ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ مگر افسوس کچھ شر پسند عناصر پاک فوج پر بےجا تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسان حقوق پاکستان کی شکل میں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ اور آپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے ہیں۔ ہم دہشت گردوں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو آمنے سامنے اور سوشل میڈیا پر منہ توڑ جواب دیں گے۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post