فیصل آباد ( شہزادحسن )۔وزیراطلاعات وثفاقت پنجاب/انچارج انتظامات برائے عید میلاد النبی عظمی زاہد بخاری کا فیصل آباد کا دورہ سی پی او کامران عادل اجلاس میں بریفنگ۔
۔ڈپٹی کمشنر آفس میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوسوں ومحافل میلاد کے انتظامات پر بریفنگ
رکن صوبائی اسمبلی/پارلیمانی سیکرٹری میڈم شازیہ رضوان بھی ہمراہ تھیں۔
سی پی او کامران عادل کی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بریفنگ۔
12رپیع الاول کے دن ٹریفک کی روانی کے لیے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کرکے اضافی نفری کو تعینات کیا گیاہے۔ سی پی او کامران عادل۔
شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ جات لگائے جائیں گے۔ سی پی او
اے اور بی کیٹیگری کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے الگ الگ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ سی پی او
فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
12ربیع الاول کے دن چیمپئن کرکٹ کپ کا ہونے والے میچ کا شیڈول تبدیل ہونا چاہیے ۔تاکہ جلوسوں کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
۔غلام محمد آباد اور جھنگ بازار کے جلوسوں کے لئے سیکورٹی کےاضافی انتظامات کئے گئے ہیں۔
۔پولیس اور انتظامیہ کے تعاون سے امن و امان کی مثالی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ سی پی او کامران عادل۔