فیصل آباد (شہناز محمود) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لائل پور میوزیم فیصل آباد میں شمعیں روشن کر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
لائل پور عجائب گھر کے آفیسرز اور دیگر عملے نے اس موقع پر شہدا کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جہاں شمعیں روشن کر کے شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ اور دعائیہ تقریب بھی ہوئی۔ملک کی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔اس موقع پر میوزیم فیلڈ آفیسر میڈم شہناز محمود کا کہنا تھا ۔کہ ہم یوم دفاع کے شہدا و غازیوں کی فیملیز کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن وہ دشمن جو صبح کا ناشتہ لاہور کرنے آئے تھے ۔ان کے ایسے دانت کٹھے ہوئے ۔کہ منہ کی کھانی پڑی۔ ہماری بہادر افواج اور قوم نے یک جان ہو کر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ میڈم شہناز محمود کا کہنا تھا ۔ کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے ۔کہ خطے میں امن کا واحد حل کشمیریوں کی آزادی ہے۔اور بحثیت قوم آج ہمیں 1965 والے جذبے کی ضرورت ہے۔ جب یک جان ہو کر دشمن ملک بھارت کا مقابلہ کیا۔ آج ہمیں ملک کے استحکام و ترقی کے لیے پھر سے یک جان ہونا پڑے گا ۔