فیصل آباد (شہزادحسن)
تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں کانسٹیبل عابد کو شہید کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گۓ۔
تھانہ ٹھیکری والا پولیس بعد از برآمدگی آلہ قتل ڈاکو عبدالمجمید اور شمشاد کو تھانہ واپس لا رہے تھے۔ کہ
ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اور حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی
دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ڈاکو عبد المجمید اور شمشاد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈاکوؤں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال بھجوایا گیا ۔جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والےدونوں ڈاکو ڈکیتی، اسلحہ ناجائز اور راہزنی کےمتعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز عبدالوہاب کا ایس پی اقبال ٹاؤن کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔
فرار ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی پی او کامران عادل۔
ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ میں دوران ڈیوٹی پولیس کانسٹیبل عابد کو شہید کیا تھا۔
سی پی او کامران عادل کا بہادری کا مظاہرہ کرنے والی پولیس پارٹی کےلئے شاباش ،سرٹیفیکیٹس اورنقدانعامات کا اعلان کیا ہے۔