سانگلہ ہل۔۔پنجاب پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر مبشر عرف بشری رانجھا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔


 فیصل آباد(شہزادحسن)  سانگلہ ہل"آئی جی پنجاب کے سخت نوٹس پر پنجاب پولیس نے بدنام زمانہ گینگسٹر مبشرعرف بشری رانجھا کےگرد گھیرا تنگ کر دیا۔ 

شیخوپورہ،ننکانہ صاحب کے آضلاع میں خوف ودہشت کی علامت بنا جرائم کا بےتاج بادشاہ منشیات فروش ڈکیت مبشر عرف بشری رانجھا عرصہ6سال کے بعد ننکانہ صاحب پولیس کے ریڈار پر آگیا ۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مبشر عرف بشری رانجھا کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیا۔

سانگلہ ہل خانقاہ ڈوگراں کی دھرتی پہ ناسور کی طرح جنم لینے والے انسانیت کے سفاک قاتل بے رحم منشیات فروش بین الاضلاعی ڈکیت ٹاپ ٹین آشتہاری مجرم مبشر عرف بشری رانجھا کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس نے سر جوڑ لیے۔شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں خوف و دہشت کی علامت بنے بدنام زمانہ منشیات فروش اغواء برائے تاوان کی سنگین وارداتوں اور بے شمار ڈکیتوں میں ملوث ریڈ بک میں مطلوب خطرناک گینگسٹر مبشرعرف بشری رانجھا کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے آئی جی پنجاب کے سخت احکامات پر پنجاب پولیس نے مطلوب مجرم کے گرد قانونی شکنجہ کس دیا۔ مبشر عرف بشری رانجھا کی تلاش میں پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپوں میں تیزی آگئی۔خانقاہ ڈوگراں کا بدنام زمانہ منشیات فروش لاتعداد ڈکیتوں اور آغواہ برائے تاوان کا ماسٹر مائنڈ مبشر عرف بشری رانجھا عرصہ6سال کے بعد ننکانہ صاحب پولیس کے ریڈار پر آگیا ۔جس کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او ننکانہ صاحب کے سخت آرڈرز پر پولیس ٹیموں کے مختلف مقامات پر ریڈ جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے قدیمی قصبے خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی قانون کو مطلوب مبشر عرف بشری رانجھا پچھلے چھ سال سے گمنام ہوکر مختلف نوعیت کے سنگین جرائم کا ارتکاب کررہا ہے۔ اور ساتھ علاقے میں منشیات کا منظم دھندا کررہا ہے۔اسے قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ڈی پی او ننکانہ صاحب نے ڈی ایس پی صدر سرکل سانگلہ ہل کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے۔ تاکہ علاقے کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جاسکے ۔انشااللہ جلد ہی مجرم پولیس کی حراست میں ہوگا ۔اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post