فیصل آباد۔۔پنجاب حکومت کی جانب سے لیو انکیشمنٹ ' پینشن رولز میں 17 اے اور وفاقی حکومت کی جانب سے ملازم کش اقدامات پر آیپکا فیصل آباد ڈویژن کی بھرپور مزمت۔۔۔


 فیصل آباد( شہزادحسن) پنجاب حکومت کی جانب سے لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترامیم، 17 اے رولز اور وفاقی حکومت کی جانب سے آئے دن ملازم کش اقدامات پر ایپکا فیصل آباد ڈویژن کی بھرپور مذمت۔۔۔۔۔

 میونسپل کارپوریشن فیصل آباد یونین آفس میں میں ڈویژنل عہدیداران چوہدری مقصود گجر صدر،رب نواز وٹو چیئرمین، امان اللہ یسین، میاں انور حسین انفارمیشن سیکرٹری پنجاب آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن/ ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری ایپکا، سید طاہر منظور شاہ، رانا سعید احمد، ارشاد حسین، محمد عرفان و دیگر عہدیداران کی اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد، اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملازمین کے آفیشل مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے و مختلف اہم امور پر مشاورت۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لیو انکیشمنٹ ، پنشن رولز میں ترامیم، 17 اے رولز اور وفاقی حکومت کی جانب سے آئے دن ملازم کش اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی۔ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنے خرچے کم کریں ، سیکورٹی کے نام پر بھاری اخراجات فی الفور بند کئے جائیں۔ حکومتی عہدیداران اپنی بھاری مراعات و عیاشیاں ختم کریں، سرکاری ملازمین اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت اور ریاست کے نظم و نسق قائم کرنے کے لیے وقف کرتے ہیں۔ اب اسکی پنشن ختم کرنا، اس میں کٹوتیاں کرتے ہوئے اسے محدود کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس طرح کی شرمناک  پولیسیاں ملازمین کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہیں ۔ ایپکا فیصل آباد ڈویژن، ایپکا / ایپکفا ایسوسی ایشن و آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن میونسپل کارپوریشن فیصل آباد اسکو مسترد کرتی ہے ،حکومت سے مطالبہ کرتی ہیں۔ کہ فوری اپنی ملازم کش پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور متنازع نوٹیفکیشن فوری واپس لے۔ مطالبے پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ایپکا مرکزی و صوبائی قیادت کی آمدہ ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔میٹنگ کے اختتام پر ملک پاکستان میں سیاسی استحکام کے لئیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post