فیصل آباد (شہناز محمود) موسم گرما کی تعطیلات میں بھی لائل پور میوزیم فیصل آباد کی رونقیں بحال،مختلف تعلیمی اداروں کے سمر کیمپ کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد عجائب گھر کی سیر کو آ رہی ہے،آساتذہ کا کہنا ہے۔ کہ میوزیم میں ڈسپلے علوم و فنون کے نمونہ جات اور وارثتی تہذیبی، تمدنی و ثقافتی آرتقاء دیکھ کر طلبا کی معلومات میں خاطر خواہ آضافہ ہوا۔
موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں۔ اس کے باوجود طلبا کی بڑی تعداد لائل پور میوزیم کا رخ کر رہی ہے ۔فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے ایک نجی سکول میں جاری سمر کیمپ کے طلبا و طالبات بھی آپنے آساتذہ کے ہمراہ لائل پور میوزیم کے دورے پر آئے۔ جہاں آنہوں نے عجائب گھر کی دس گیلیریوں میں نمائش کردہ تاریخ و ثقافت کے نمونوں اور نوادرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ،جہاں طلبا کو بتایا گیا۔ کہ ماضی و حال کو جوڑتے ہوئے شہر کا واحد لائل پور میوزیم مختلف تہذیبوں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جو طلبا کے لیے سیکھنے اورریسرچ ورک کے لیے ایک بڑاپلیٹ فارم بھی ہے۔طلبا کو ساندل بار کے خطے میں واقع پاکستان کے تیسر ےبڑے شہر فیصل آباد کی تاریخ بارے آگاہی دی گئی ۔ جہاں طلبا نے پکی ماڑی سے چناب کالونی پھر لائل پور سے فیصل آباد بننے کا سفر میوزیم کی ساندل بار گیلری میں ڈسپلےتاریخ کے سفر کا آغازکیا۔ اور فیصل آباد کی پہلی تاریخی عمارت گمٹی و قیصری دروازے کی تاریخ جانی ۔میوزیم میڈیا مینجر مس شہناز محمود کو آنٹرویو دیتے ہوئے سکول پرنسپل کا کہنا تھا۔ کہ طلبا کو میوزیم لانے کا مقصد پورا ہو گیا ہے۔ کیونکہ کتابوں میں پڑھائی جانے والی تاریخ کا طلبا نے یہاں عملی مظاہرہ دیکھا۔ان کا کہنا تھا۔ کہ یہاں آکر بدھ مت کا گندھارا آرٹ،وادی سندھ کی تہذیب 'ہندو ،سکھ، مسلم و برطانوی دور دور،مغل آرٹ و خطاطی کے نمونوں کے ساتھ ساتھ شورکوٹ سے برآمد ہونے والے جانوروں و انسانوں کی آشکال کے مجسمے دلچسپی کا باعث ہیں۔ آساتذہ کا کہنا تھا ۔ کہ میوزیم کے عملے اور آفیسرز نے بڑا تعاون کیا۔ اور فوٹو شوٹ کی سہولت میسر کر کے ان کے دورے کو یادگار بنا دیا۔