فیصل آباد۔۔قومی آمن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی وانسانی حقوق کے صدر رانا ظفر احمد نے میڈیا کوآرڈینیٹر شہزادحسن سے خصوصی ملاقات کی۔۔


 فیصل آباد(شہزادحسن) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق فیصل آباد کے صدر رانا ظفر احمد نے میڈیا کوآرڈینیٹر شہزاد حسن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ کہ اس وقت ملک میں جو آنتہا پسندی فرقہ ورایت اور دہشت گردی کی جو لہر چل رہی ہے۔ اس میں ملک معاشی طور پر بہت کمزور ہو چکا ہے۔ اس وقت ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں کا شکار ہے۔ ملک کی سلامتی اور بقا کے لیے قومی آمن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی  انسانی حقوق آپنی افواج پاکستان اور دوسرے انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اندرونی اور بیرونی شر پسند عناصر کی کسی بھی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔رانا ظفر احمد نے بتایا کہ قومی آمن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق فلاح انسانیت کے لیے کام کرتی ہے۔یتیم ' بیواؤں اور معاشرے کے ہر فرد کے لیے جہاں تک ہو سکے معاونت فراہم کرتی ہے۔اور روز مرہ زندگی کے لیے موئژ اور انصاف پسندی کے فروغ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post