تحریر۔۔۔ سحر ندیم ( لاہور) میری ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے ۔کہ میں تجربے کارلوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کے بعد بھی اس علم کو کافی محسوس نہیں کرتی۔اور مختلف طرح کی فیلڈ کے تجربے کار لوگوں سے مزید سیکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں۔تاکہ میرا آنے والا کل میرے آج سے بہتر ہوتا جائے۔اس سلسلے میں، میں ہمارے معاشرے میں موجود ہے۔ ہیرے جواہرات کی تلاش میں رہتی ہوں۔ اور اکثر اس تلاش میں خدا مجھے کامیاب کر دیتا ہے۔
بڑے لوگوں کے سکھانے کا ایک آپنا ہی طریقہ ہے۔بعض اوقات بڑے لوگوں کی محفل میں صرف بیٹھنے سے ہی انسان برکت اور علم پا لیتا ہے۔اور بعض اوقات ان کی دعا سے خدا بہت بہتری دے دیتا ہے۔
کل خدا کا احسان مجھ پہ یوں ہوا۔ کہ میری ملاقات مشہور و معروف فلمساز،تکنیک کار اور بے حد تجربے کار پروڈیوسر خالد جٹ صاحب سےطے پائی۔وقت کی مناسبت سےیہ ملاقات ایک ٹیلی ویژن اسٹیشن پر ممکن ہو سکی۔کیونکہ وہاں پر پہلے سے میرے شو کا انعقاد کیا گیا تھا۔
خالد جٹ صاحب کے بارے میں زیادہ کچھ کہنا اور ان کی تمام خوبیوں کو بیان کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا۔
ہم نے بہت سی فلموں میں پہلے بھی ان کا کام دیکھا ہے۔ اور ان کا کام ہمیشہ ہی آپنا ایک معیار رکھتا ہے۔
بلکہ میں کہنا چاہوں گی۔ کہ وہ آپنے معیار کی وجہ سے زمانے پر چھائے رہے۔
ہر حوالے سے یہ ایک عمدہ ترین ملاقات رہی۔
جس میں کام بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا ۔اور ہم ٹیلی ویژن اسٹوڈیو پر موجود ہونے کی وجہ سے اعلی سے اعلی میزبان،ٹیلی ویژن کےڈائریکٹر صاحب اور بہترین قسم کے مہمانوں سے ساتھ ساتھ گفتگو بھی کرتے رہے۔
چائے کا لطف بھی ملتا رہا۔باتوں باتوں کے دوران میرے شو کی ریکارڈنگ کا وقت اگیا۔ تو میری پذیرائی کے لیے خالد جٹ صاحب نے اسٹوڈیو میں سامنے بیٹھ کر میری پرفارمنس بھی دیکھی۔اور مکمل شو دیکھنے کے دوران گاہے بگاہےداد بھی دی۔
ان کا میرے شو کو دیکھنا،میری پرفارمنس کو برداشت کرنا اور میری پرفارمنس کی پذیرائی کرنا میرے لیے بہت معانی رکھتا ہے۔میں ذاتی طور پر پنجابی فلموں کے پروڈیوسر خالد جٹ صاحب کی بہت مشکور ہوں۔ کہ آنہوں نے آپنا قیمتی وقت مجھے دیا ۔اور ان سے بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کا موقع ملا۔
ہر حوالے سے یہ ایک بہترین ملاقات رہی۔ جو کہ زندگی کا ایک یادگار وقت ثابت ہوا ہے۔