پشاور۔۔مروہ عالم نے پشاور بورڈ اور کے پی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔


 مروہ عالم نے پشاور بورڈ اور کے پی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔


یاد رہے کہ مروہ عالم ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم خان کی بیٹی ہے۔


پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق طالب علمہ مروہ عالم نے پشاور بورڈ اور خیبر پختون خواہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یاد رہے کہ طالب علمہ مروہ عالم  ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ریسکیو 1122 ڈاکٹر میر عالم کی بیٹی ہیں تفصیلات کے مطابق طالب علمہ مروہ عالم نے پشاور بورڈ کے سالانہ امتحان میں 1176 نمبر حاصل کرکے پشاور بورڈ اور خیبر پختون خواہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیندہ بھی تعلیمی کیرئیر میں بھرپور محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔ طالب علمہ مروہ عالم نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ میری کامیابی میں والدین کا اہم کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی ہمارے والدین کو ہمیشہ ایسی بہت سی خوشیاں نصیب کریں۔آمین

Post a Comment

Previous Post Next Post