*14 اگست کو ون ویلنگ، ہلڑبازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ مصدق ریاض*
کھرڑیانوالہ/فیصل آباد (رانااسرارالحق نارُو) تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کے سلسلہ میں دی گئی ہدایات کے مطابق میاں مصدق ریاض ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ نے عوام الناس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ یہ قانوناً جرم ہے۔ اس لیے والدین سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ہلڑ بازی، آتشبازی، تیز رفتاری، لاؤڈ سپیکر اور دیگر قانون شکنی سے منع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یومِ آزادی پاکستان کو قومی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا اور اس دوران امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاہم ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور دیگر قانون شکنی کی صورت میں 15 پر کال کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔