فیصل آباد۔لائل پور میوزیم14 آگست 2024 77ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا آہتمام کیا گیا۔۔


 فیصل  آباد(شہزادحسن)پاکستان کے77ویں یوم آزادی کےموقع پر لائل پور میوزیم فیصل آباد میں کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا آہتمام کیا گیا۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے آفراد اور وزیٹرز نے شرکت کی۔ اور ملک کی آستحکام و بقا کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں ،

جشن آزادی کی اس تقریب میں قائداعظم کے قریبی ساتھی و تحریک پاکستان کے سر گرم رکن بانوے سالہ آصغر مخدومی اور ان کی فیملی نے خصوصی شرکت کی۔ جب کے شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے آفراد بھی شامل تھے۔میوزیم آفیسرز شہناز محمود ،نبیلہ تبسم ،سدرہ شاہ اور ساجدستار نے دیگر عملے اور مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر میوزیم فیلڈ آفیسر شہناز محمود نے پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا۔  کہ لائل پور میوزیم فیصل آباد میں تحریک و تاریخ گیلری موجود ہے ۔جہاں تحریک پاکستان کے سر گرم کارکنان کی تصاویر ڈسپلے کر کے ان کو خراج عقیدت و تعظیم پیش کیا گیا ہے ۔شہناز محمود کا کہنا تھا ۔یوم آزادی کی خوشیاں ضرور کھل کر منائیں لیکن یاد رہے۔ کہ یہ دن تجدید عہد کا دن ہے ۔ہم نے یہ دیکھنا کہ اس ملک کی بقا کے لیے ہم نے انفرادی طور پر کیا کردار ادا کیا ۔قومی وعالمی سطح پر ہم نے کتنی کامیابیاں حاصل کیں؟کیا بانی پاکستان کا نصب العین اور علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا۔ ہمیں پاکستان کے آستحکام کے لیے نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے ۔آئیے آج کے دن اس بات کا عہد کریں۔ کہ سبزہلالی پرچم کی طرح اس ملک کو بھی عروج وترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں ۔

تحریک پاکستان کے سرگرم رکن و قائداعظم کے قریبی ساتھی آصغر مخدومی نے نوجوان نسل کو پیغام دیا۔ کہ قائڈ اعظم کے نقش قوم پر چلتے ہوئے ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں۔

شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post