فیصل آباد سبزی منڈی غلام محمد آباد کے صدر توقیر احمد واہلہ کی محنت رنگ لے آئی ۔
فیصل آباد (میاں خالد محمود) سبزی منڈی غلام محمد آباد کے صدر توقیر احمد واہلہ اور بانی سبزی منڈی غلام محمد آباد چوہدری قدرت اللہ واہلہ کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد نے ایکشن لیتے ہوۓ ٹھیکہ کا ناجائز استعمال کرنے پر پابندی لگا دی اب کوئ بھی ٹھیکہ دار منڈی کی حدود کے باہر سے پیسے اکٹھے نہیں کرے گا۔جوکہ عرصہ دراز سے مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ مل کر اکٹھے کرتے تھے۔اور اس کے علاوہ سبزی منڈی غلام محمد آباد کے باہر جو سبزی اڈے والے غیر قانونی طور پر عرصہ دراز سے براجمان ہیں ان کے خلاف بھی میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ مل کر تمام سرکاری جگہ پر قبضہ ختم کروایا جاۓگا۔چوہدری توقیر احمد واہلہ کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئ اعلیٰ احکام سبزی منڈی غلام محمد آباد کے باہر ناجائز قبضہ کرکے سبزی اڈے لگائے ہوا ہیں ان پر کاروائی کا حکم دیتے ہیں تو چند روز کے لیئے جگہ خالی ہو جاتی ہے اور پھر وہی کام شروع ہو جاتا ہے اور منڈی کے اندر جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیتے ہیں جس سے منڈی کے اندر والے تاجروں کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اور علاقے کے بچے بچیوں کو سکول کالج مدرسہ جانے پر دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
چوہدری توقیر احمد واہلہ کا کہنا ہے کہ منڈی کے تاجروں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مُجھے صدر منتخب کروایا ہے ان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔
انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد سبزی منڈی کے باہر سے ناجائز قبضہ ختم کروا کر علاقہ کے لوگوں اور سبزی منڈی کے تاجروں کو یقین دلاؤں گا کہ میں ان کے ساتھ کھڑا ہو ۔
مزید یہ کہ میونسپل کارپوریشن کے آفیسران سے بات چیت کی جارہی جلد ہی سبزی منڈی کے باہر قبضہ ختم کروا دیا جائے گا