فیصل آباد۔تھانہ رضا آباد کی حدود میں انوکھی ورادات۔۔


 فیصل آباد(نیادن نیوز/وقار انجم)

تھانہ رضا آباد کی حدود میں بڑی واردات۔۔۔

دلہن والد اور والدہ سمیت پانچ نوسربازوں کا ٹولہ متحرک۔۔۔

دلہن نے شادی کر کے دولہے کو 45 لاکھ 89 ہزار روپے کا چونا لگا دیا۔ اور رفوچکر ہوگئی۔۔۔

تاحال مقدمہ درج نا کیا جا سکا ۔سائل سراپا احتجاج۔۔

فیصل آباد کے علاقے کلیم شہید کالونی نمبر 1 کے سہیل صفدر نامی شہری کی شادی 9 دسمبر 2023 کو منتہی سرور سے ہوئی۔۔۔

شادی کے  ایک ہفتے بعد دلہن منتہی سرور نے اپنے دیگر ساتھیوں جن میں محمد آصف ولد عبدالحمید ریاض بی بی زوجہ محمد سرور،محمد سرور ولد محمد شفیع، محمد ادریس ولد عنایت اللہ،محمد شکیل ولد عنایت اللہ کی مددسے14تولے طلائی زیور،موبائل سام سنگ اور5 لاکھ کیش چوری کر کے فرار ہوگئی۔۔۔

نئی نویلی دلہن نے اپنے والد والدہ اور دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر سہیل صفدر کے ساتھ شادی کا ڈرامہ کر کے لوٹنے کا پلان بنایا۔۔۔

منصوبے کے عین مطابق شادی کی گئی اور شادی کے صرف ایک ہفتے بعد گھر سے تمام مال و دولت سمیٹ کر رفوچکر ہوگئی۔۔۔

شہری نے قانونی کاروائی کے لئے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ رضا آباد میں جمع کرادی۔۔۔

لیکن پولیس تاحال مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔۔۔

سائل اندراج مقدمہ کے لئے تھانے کے درجنوں چکر لگا چکا ہے۔۔۔

سائل نے سٹی پولیس آفیسر اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔۔۔

اورمیرے نقصان کی تلافی کروا کر مجھے انصاف دلایا جائے۔۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post