لاہور۔۔سئینر صحافی میڈم ندیم سحر کی گورنر سردار سلیم حیدر سے خصوصی ملاقات۔۔


 لاہور ۔۔ندیم سحر ۔۔۔۔میری خوش نصیبی ہے. کہ میں زندگی میں آپنی فیلڈ کے علاوہ بھی بہت سے لوگوں سے سیکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہوں۔ اور مختلف طرح کے فیلڈز میں مختلف طرح کے تجربے کار لوگوں سے ملنا میرا مشغلہ بھی ہے، شوق بھی اور میری جستجو بھی۔ اصل میں یہی لوگ وہ ہیرے جواہرات ہیں۔ جو پورے معاشرے میں آپنی روشنی تقسیم کرتے ہیں۔

 کل رات خدا کا کرم مجھ پہ یوں ہوا۔ کہ گورنر  ہاؤس میں ایک اعلی تقریب کا آنعقاد کیا گیا۔ جس میں سوشل میڈیا پر کام کرنے والے لوگوں کو  مختلف شہروں سےبلایا گیا۔ اور ایک صحافی کے طور پر مجھے بھی یہ مدعو کیاگیا۔ کہ میں گورنر صاحب سے ملاقات کر سکوں۔

 تقریب بہت عمدہ رہی، گورنر صاحب نے بہت دلچسپی سے اور دلجمی سے بہت سے لوگوں کے مسائل بھی سنے، اور سب لوگوں کو بھرپور وقت دیا۔ تقریب کے آخر میں آپنا خطاب بھی پیش کیا۔  اس خطاب کی رو سے ہم سب کو آپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی تلقین کی گئی۔ تاکہ فیلڈ میں باقاعدہ کام کر سکیں۔ اور ملک و قوم کے لیے بھی کچھ سوچ سکیں۔ محنت کرنے کا اور زمانے کے ساتھ چل کر نئے اور بہتر ٹیکنالوجی کے اعتبار سے کام کرنے کا درس دیا گیا۔جس سے ہم سب میں کام کرنے کا ایک خاص عزم پیدا ہوا۔ تقریب کے آخر میں گورنر صاحب کے ساتھ فوٹوگرافی بھی کی گئی۔

 گورنر  سردار سلیم حیدر کی ایک خاص خوبی یہ ہے۔ کہ وہ محنت کرنے والوں کو، ملک کے لیے سوچنے والوں کو، ملک کا جذبہ رکھنے والوں کو، با مقصد اور تعمیری کام کرنے والوں کو، لکھنے پڑھنے والوں کو، شاعروں، ادیبوں ، صحافیوں کو ہمیشہ بہت عزت دیتے ہیں۔ قومی صحافت کرنے والے  لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔ کتاب کی عزت کرتے ہیں۔ کتاب لکھنے والوں کو برداشت کرتے ہیں۔ بلکہ مزید کتب لکھنے کا حوصلہ بھی دیتے ہیں۔ یہ وہ خوبیاں ہیں۔ جو آج کل کے دور میں عام لوگوں کے اندر سے ختم ہو چکی ہیں۔

 میری دعا ہے کہ اللہ پاک سردار سلیم حیدر صاحب کو مزید عزت اور شان  عطا فرمائے۔ اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے آپنا بھرپور قردارادا کرتے رہے۔ اور دلجمی کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post