کل شام حافظ غلام محی الدین صاحب کی رہائش پر جناب آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کے موقع پر ایک جشن کا خوب آہتمام کیا گیا تھا۔
پیپلز پارٹی کی تمام تر آعلی قیادت کے بہت خاص لوگ اس سالگرہ کے جشن میں بطور خاص شامل کیے گئے تھے۔ جن میں ریٹائرڈ آئی جی اشرف لک صاحب، سابقہ وزیر صحت رانا کرام ربانی، عامر بٹ، خلیل کامران عرف کے کے، شہزادہ نعمان حیدر، اسلم گل، میاں مصباح صاحب، نادیہ شاہ، ڈاکٹر رفیق، فرحت یاسمین صاحبہ، نوید امجد صاحب، خان اقبال، آفاقی صاحب اور میں موجود تھے۔ پروگرام کی میزبانی کا شرف آفاقی صاحب نے حاصل کیا۔ اور آپنی معیاری گفتگو سے پروگرام کو چار چاند لگا دیے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نعت کا ہدیہ پیش کیا گیا۔ جس کے بعد عامر بٹ صاحب نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری صاحب کی شخصیت کے لیےآپنے جذبات کا لفظوں کی صورت میں آظہار کیا۔ اسلم گل صاحب نے معزز مہمانان گرامی سے خطاب کیا۔ پاکستان کی سربلندی اور قوم و ملت کی بہتری کے لیے دعا بھی مانگی گئی۔
جناب آصف علی زرداری صاحب کی شخصیت کے بارے میں بات کرنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔ ان کی ذہانت، محنت، خود آعتمادی، موثر حکمت عملی اور اعلی قیادت کے بارے میں کون نہیں جانتا۔ اللہ پاک سے دعا ہے۔ کہ اللہ تعالی انہیں صحت والی لمبی زندگی کامیابیوں اور کامرانیوں کے ساتھ عطا فرمائے۔ اور ملک و قوم کے لیے ان کے فیصلے اور موثر حکمت عملی پاکستان کو دنیا میں اگلی صفوں میں لا سکیں۔
پروگرام کے دوران آپس میں پیپلز پارٹی کی موجودہ صورتحال کا بھی خوب جائزہ لیا گیا۔ قوم کو درپیش مسائل پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی۔ اور آئندہ کے لیے پیپلز پارٹی کے اندر موثر حکمت عملی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔
تقریب کے بعد پرتکلف چائے اور بہت سے لوازمات کا آنتظام بھی کیا گیا تھا۔ نہایت پر لطف ماحول میں تقریب بخوبی انجام پائی۔