فیصل آباد۔تھانہ ملت ٹاؤن کے ایس ایچ او محمد سفیان بٹر نے بیوی کے قاتل شوہر کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔


فیصل آباد (نیادن / وقار انجم ) تھانہ ملت ٹاؤن کے ایس ایچ او سفیان  بٹر نے بیوی کے قاتل شوہر کو محض ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

مدعی محمد نوید کے مطابق میری ہمشیرہ فضیلت بی بی کی چار سال قبل نصیر علی سے شادی ہوئی تھی جس سے دو بچے ہیں۔ گذشتہ شب میں معہ عظیم اور وحید کے اپنی ہمشیرہ کو ملنے اسکے گھر گئے تو وہ کھانے پینے کا بندوبست کرنے لگی اسی دوران میری ہمشیرہ فضیلت بی بی اور اسکی ساس کی آپس میں کسی بات پر تلخ کلامی شروع ہوئی تو ساس نے گالی گلوچ کرتے ہوئے اپنے بیٹے نصیر علی کو کہا آج اسے جان سے مار دو۔ جس پر نصیر بھاگ کے کمرہ میں آیا اور میری ہمشیرہ کا گلا دباتے ہوئے مکوں سے مارنے لگا جس سے میری ہمشیرہ موقع پر ہی فوت ہو گئی اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر اندر ملزم نصیر علی کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 2731/24 بجرم 302 ت پ درج کر لیا ہے۔ پولیس مصروف تفتیش

Post a Comment

Previous Post Next Post