لاہور۔آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔


 لاہور(ندیم سحر)صدر پنجاب میڈم ثمینہ گھرکی صاحبہ کہ گھر پر آج جناب آصف علی زرداری صاحب کی سالگرہ کا آہتمام کیا گیا۔

 تقریب آج صبح 10 بجے شروع ہوئی۔ جس میں تلاوت کلام پاک سے آغاز کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی لیڈیز کی تمام آعلی قیادت نے بھر پور شرکت کی۔

 تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی  دعائیں بھی مانگی گئی۔

 ثمینہ خالد گھرکی صاحبہ نے مختصر سا خطاب بھی کیا۔ جس میں پاکستان کو درپیش حالات کا جائزہ لیا گیا۔ آنے والے وقت میں پیپلز پارٹی کی قیادت کو ایک بار پھر متحد ہو کر عوام کا ساتھ دینے کا ارادہ کیا گیا۔ نہایت خوشگوار ماحول میں یہ تقریب آپنے آختتام کو پہنچی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post