فیصل آباد۔متعلقہ بیوی کی جانب سے آپنے سابق شوہر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کروانے کے خلاف ضلع کونسل چوک میں اہل علاقہ کا آحتجاج۔۔۔


 فیصل آباد( نیادن/ رپورٹر) متعلقہ بیوی کی جانب سے سابق شوہر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کروانے کے خلاف ضلع کونسل چوک میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بھرپور آحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ آحتجاجی مظاہرے میں   علماء مشائخ اور تنظیمات اہل سنت کے اکابرین نے بھی بھر پور شرکت کی۔اور بتایا گیا ہے ۔کہ چک جھمرہ کے مقامی مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد شکیل تین ماہ قبل کوکیا والا کی رہائشی خاتون سے نکاح ہوا تھا۔ بعض وجوہات کی  بنا پر دس دن قبل حافظ محمد شکیل نے آپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی۔ اس رنجش کی بنا پر خاتون نے  آپنے سابق شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے بغیر کسی ثبوت کے مقدمہ کے اندراج کے بعدحافظ محمد شکیل کو گرفتار کر لیا ۔اہل علاقہ اور مظاہرین کا کہنا ہے۔ کہ متعلقہ ڈی ایس پی نے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر اور تحقیق کے بغیر معززین علاقہ کو جھوٹا قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ متعلقہ خاتون عورت کارڈ کھیل رہی ہے۔ اور یہ مقدمہ سیاسی اور سوشل میڈیا کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ جبکہ اس نکاح میں موجود افراد اور ولیمہ کی دعوت میں شریک افراد بھی گواہی دینے کے لیے تیار ہیں ۔اور اس کے دیگر ثبوت بھی موجود ہیں۔ جبکہ نکاح حقیقی چچا نے پڑھایا تھا ۔اور اصرار کے باوجود اس نے حافظ محمد شکیل کو نکاح نامہ مہیا نہیں کیا ۔صاحبزادہ ذیشان سعید مہتمم جامعہ امینیہ شیخ کالونی حافظ محمد ایوب عوان کاشف رضا نوری محمد حسنین سرور مرزا ناصر امینی محمد زبیر امینی مفتی محمد اعظم بٹ اور مولانا خضر حیات نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ اس معاملے کی اعلی افسران سے تفشیش کروائی جائے۔ تاکہ تفتیش میرٹ پرہو سکے۔ اور  انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ ایک معزز شریف النفس اور پرہیزگار پر لگائے جانے والے بہتان کا ازالہ اور  بے گناہی کی صورت میں ہو سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post