سئینر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے۔۔۔اکرام الدین۔


 سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اکرام الدین.

صوبائی اور مرکزی حکومتیں صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔۔سربراہ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ۔

اٹلی(آنٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے سربراہ اکرام الدین نے کہا۔ کہ سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی آہم  ذمہ داری ہے۔ لیکن حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ جو قابل آفسوس ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ خیبر پختون حکومت اور مرکزی حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ کیونکہ صحافیوں کا تحفظ وقت کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا ۔کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ، علی امین گنڈاپور، آنسپکٹر جنرل آف خیبر پختون خواہ پولیس آختر حیات گنڈاپور اور ضلعی پولیس آفیسر نوشہرہ سے مطالبہ ہے ۔کہ سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےخلاف قانونی کاروائی کریں۔ آنہوں نے مزید کہا ۔کہ اللہ تبارک و تعالی صحافی ملک حسن زیب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے۔۔

Post a Comment

Previous Post Next Post