فیصل آباد۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز کھرڑیانوالا کا شاندار رزلٹ پر مبارکباد۔


 *گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز کھرڑیانوالہ کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد*


فیصل آباد/ کھرڑیانوالہ (رانااسرارالحق نارُو) تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز کھرڑیانوالا نے رزلٹ 2024 میں تقریباً 81 فیصد رزلٹ حاصل کیا ہے۔ بہترین رزلٹ حاصل کرنے پر اہل علاقہ اور ٹکٹ ہولڈر ایم این اے این اے 95 جماعت اسلامی رانا محمد نعیم خان نے سکول پرنسپل اور تمام سٹاف کو مبارک باد پیش کی۔ اور شاندار نمبر حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا اور طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ بلا شبہ استاد ہی قوم کا محسن ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post