محرم الحرام آنتہائی مقدس اور متبرک مہینہ ہے۔۔


 محرم الحرام آنتہائی مقدس اور متبرک مہینہ ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السّلام اور انکے رفقائے نے حق اور اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہر آپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

حضرت امام حسین علیہ السّلام اور ان کے رفقاء نے جانیں قربان کر کے پاک محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے دین کو زندہ کیا۔ 

فیصل آباد (شہزادحسن)

  شہداء کربلا نے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔ نئے آسلامی سال کے آغاز پر مسلمان بلخصوص فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں۔ حضرت آمام حسین علیہ السّلام اور شہداء کربلا نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی۔ واقعہ کربلا باطل کے خلاف حق اور سچ کی فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیئر صحافی و کالم نگار رائے تجمل حسین بھٹی نے فیصل آباد کے نیادن ایچ ڈی نیوز  کے چیف آیگزیکٹو میاں خالد محمود اور آیڈیٹر  شہزادحسن آل پاکستان میڈیا کونسل کے ترجمان ٹو مرکزی چئیرمین سے خصوصی  گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ آنہوں نے کہا ۔کہ حضرت امام حسین علیہ السّلام نے آپنے خاندان کی پرواہ کیے بغیر حق کا پرچار کیا۔اور حق سچ کا ساتھ دیا۔ اور آج یزید ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا۔ اور امام حسین علیہ السّلام کا نام آج بھی زندہ ہے۔ اور رہے گا۔ نفاذ عدل اور بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے جولازوال قربانی دی۔ وہ مسلمانوں کیلئے قیامت تک مشعل راہ ہیں۔۔اس مقدس مہینہ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابن حیدر حضرت امام حسین علیہ السلام  اور خاندان اہلبیت علیہ السّلام نے دین اسلام کو بچانے کیلئے لازوال قربانی پیش کرکے دین اسلام کو زندہ کیا۔ انسانیت حضرت امام حسین علیہ السّلام کی رہتی دنیا تک مقروض رہے گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post