آل پاکستان میڈیا کونسل کا اوور بلنگ کے خلاف ضلع کونسل چوک میں پرآمن آحتجاج۔۔۔۔۔
حکومت کی غریب مکاؤ پولیسی کے خلاف نعرے لگاۓ۔ اس پرآمن آحتجاج میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
فیصل آباد (شہزادحسن) آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل اباد کی جانب سے اوور بلنگ اور مہنگی بجلی کے خلاف ضلع کونسل چوک میں پرآمن آحتجاج کیا گیا۔ جس کی قیادت سرپرست اعلی چوہدری نزیر احمد اور آل پاکستان میڈیا کونسل کے "شہزادحسن" ترجمان ٹو مرکزی چئیرمین نے کی۔"شہزادحسن" ترجمان ٹو مرکزی چئیرمین نے مقامی پرنٹ اورالیکٹرونک میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا۔کہ موجودہ حکومت نے جو غریب مکاؤ پولیسی آپنا رکھی ہے۔موجودہ اوور بلنگ اورپٹرول میں آضافہ عوام سے جینے کا حق بھی چیھن لیا ہے۔اس حکومت اور موجودہ مہنگائی نے دیہاڑی دار مزدور' اور عام مڈل کلاس لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گۓ ہیں۔حکمرانوں کی آپنی عیاشیاں ختم نہیں ہوتی۔۔آپنی عیاشیوں کا بوجھ عام عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔ ضلعی چیئرمین جاوید علی شاہ اور وائس چیئرمین جسپال جٹ جنرل سیکرٹری اسرار احمد نارو- چیف کوآرڈینیٹر وقار انجم ۔ڈاکٹر شکیل احمد۔ میاں خالد محمود۔ ۔عقیل احمد۔اے جے چوہدری۔عاطف شاہ۔ رانا عدنان مقبول۔ رانا عظیم۔ وقار شاہ ۔چوہدری صداقت ۔حاجی ارشاد صاحب اور کثیرتعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ جن کا کہنا تھا ۔کہ غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ۔اور غریب عام آدمی پر اوور بلنگ کا بم گرا دیا گیا۔ آئے روز مہنگی بجلی نے عام آدمی کی غربت کا سر عام جنازہ نکال دیا ہیں۔۔ لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں۔ اور حکومت کی عیاشیاں اور پروٹوکول دیکھ کر لگتا ہے۔ کہ یہ حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے۔ سیاستدان آپنے آپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ عوام کے مسائل سے ان کو کوئی سروکار نہیں ۔ضلعی چیئرمین فیصل آباد آل پاکستان میڈیا کونسل کا کہنا تھا ۔کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام سے کئے گۓ وعدے پورے کریں۔ غریب عوام کو 300 یونٹ فری یا 10 روپے یونٹ بجلی فراہم کی جائے ۔اور بڑھتی ہوئی لوڈ شیٹنگ اور مہنگی بجلی کے خاتمے کے لیے موثر آقدامات بروئے کار لائے جائیں۔تاکہ عام غریب عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔