حکومت سندھ ڈکیتوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ان اقدامات کا تسلسل ہے۔ سیاسی ناقدین حکومت کی کوششوں میں ساتھ دیں ناکہ صرف تنقید
سعدی ٹاؤن تا اندرون سڑکوں گلشن عظیم، ٹیولپ ٹاور، غازی گوٹھ، براستہ سہراب گوٹھ تا صدر روٹ چلایا جائے۔ انجمن اتحاد ملت و شہنیلہ خانزادہ کا شرجیل میمن سے مطالبہ
کراچی (بیورو رپورٹ) پی پی پی رہنما و سرپرست اعلی AITشہنیلہ خانزادہ نے کہاہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں بے قاعدگیوں کے خلاف اعلی سطحی تحقیقات کی جائیں۔ پیپلز پارٹی ہر جگہ اصلاحات لا رہی ہے یہاں بھی بہتری آئے گی۔حکومت سندھ ڈکیتوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔ اسلحہ کی نمائش پر پابندی ان اقدامات کا تسلسل ہے۔ سیاسی ناقدین حکومت کی کوششوں میں ساتھ دیں ناکہ صرف تنقید کریں۔ انہوں نے یہ بات انجمن اتحاد ملت پاکستان اور طلبہ کے ایک وفد سے گفتگو میں کہی۔ وفد میں شبانہ ناز، رافعہ اعجاز، عمرانہ، نورین، صدف، عمران، شجاعت، رفیق، مسرت، لطیف اور انجمن اتحاد ملت کے عبدالحفیظ انصاری، محمد علی، سرفراز، سمید ایان، عقیل احمد، صوفی عبدالرشید شامل تھے۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ میٹرک بورڈ نے پہلے نتائج میں بد انتظامی کی اب بد انتظامی کی آخری حدیں چھو لی گئی ہیں۔انٹر بورڈ بھی انہی الزامات کی زد میں رہا اور اب بد انتظامی سے سوال جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے گفتگو سننے کے بعد کہا کہ پیپلز بس سروس کا سعدی ٹاؤن تا اندرون سڑکوں گلشن عظیم، ٹیولپ ٹاور، غازی گوٹھ، براستہ سہراب گوٹھ تا صدر روٹ چلایا جائے۔ اسٹریٹ کرائم کی شدت کم ہوئی ہے گولڈ میڈلسٹ نوجوان کی شہادت پر دکھ ہے لیکن حکومت سندھ کنکریٹ اقدامات کر رہی ہے جس کے دورس نتائج آئندہ دنوں میں نظر آئیں گے۔ حکومت سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے انہیں فنڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ جلد بہتری آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔