کنٹرول ماحول میں کام کرنے والے افراد۔


 تحریر "سحر ندیم"     طرح کے لوگ آپنی آپنی تعلیم ،آپنے ہنر ،آپنے ذہن، آپنے تجربے اور آپنی کاوش کی بنا پر مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
 ان میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں۔ جو بہت ہی محفوظ، مخصوص اور کنٹرول ماحول میں کام کرنے والے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو یہ چیز سننے میں بہت ہی راحت دیتی ہے۔کہ کنٹرول ماحول میں کام کرنا چاہیے۔ کسی حد تک یہ جائزہ ٹھیک بھی ہے۔ کہ ایک مخصوص محل وقوع میں ایک طرح کا کام  باآسانی کیا جائے۔ اور پوری زندگی اس کو جاری رکھا جائے۔ اور پرسکون آنداز میں زندگی کو بتایا جائے۔
 لیکن اس میں کچھ  غیر محسوس تکالیف کا احساس میرے ذہن کے حساب سے جاگتا ہے۔
 میرے مشاہدے اور تجزیے کے مطابق بہت زیادہ فکس قسم کا کام کرنے والے زندگی کی دوڑ میں تو کامیاب ہو سکتے ہیں۔ لیکن بہت زیادہ آگے جانے کے لیے یہ طرز عمل کافی نہیں ہے۔
 نام کی جنگ ہو ،شہرت  کی طلب  ہو یا پیسہ  بہت زیادہ اور جلدی بنانا ہو ۔ یاکچھ بھی زیادہ مقدار میں حاصل کرنے کے لیے ماحول کا کنٹرول ہونا  کسی بھی صورت بہتر نہیں ہے۔ زندگی میں بہت زیادہ
 آگے جانے کے لیے ہمیں مختلف طرح کے رسک اٹھانے پڑتے ہیں۔ اور ظاہر سی بات ہے۔ کہ عام لوگوں سے کوشش بہت زیادہ کرنی پڑتی ہے۔
 اس میں جگہ کی تبدیلی کا ہونا بھی لازمی ہے۔ بعض اوقات محل وقوع بھی تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اس میں بہتری یہ ہے۔ کہ اگر کوئی انسان فوری طور پر کامیاب نہیں بھی ہوتا تو مختلف طرح کے ماحول میں کام کرنے کے بعد بہت زیادہ تجربہ اس کے پاس آ جاتا ہے۔ جس کی بنیاد پر آج نہیں تو کل کامیابی حاصل ہو ہی جاتی ہے۔
 اس کے علاوہ کام کی مخصوص  شکل میں بھی تبدیلی کرنی بعض اوقات بہتر رہتی ہے۔ ایک ہی طرح کا کام کرنا اور ایک ہی طرح کے اوقات میں کرنا اور ایک ہی جگہ کام بہت زیادہ تجربے کا باعث نہیں بنتا۔
 آس لیے آپنے کام کی نوعیت کو بھی کچھ نہ کچھ تبدیل کر کے تجربات کیے جا سکتے ہیں۔
  نوجوانوں سے میں کہتی ہوں۔ کہ آبتدائی لیول پر کام  سیکھنے کے دوران ایک دو بار شہر کی تبدیلی کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ اس سے مختلف طرح کی فضا ،مختلف محل وقوع، مختلف لوگوں کے بیچ میں بیٹھ کر آپ مختلف تجربات حاصل کریں گے۔ جو کہ آنے والی عملی زندگی میں آپ کے کام آئیں گے۔
 لیکن بہت زیادہ محفوظ حالات سے بچیے۔ جتنا زیادہ آسانی اور محفوظ حالات کے عادی ہوتے جائیں گے۔ اتنا زیادہ عملی زندگی کو برداشت کرنا آپ کے لیے مشکل ہوتا جائے گا۔
 اور خاص طور پر کہ اگر آپ آپنا نام بنانا چاہتے ہیں، پیسہ اور شہرت بنانا چاہتے ہیں۔ تو محفوظ  اور آسان قسم کےحالات ، کام یا عام فہم محنت کا آپ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہونا چاہیے۔
 اس لیے کنٹرول ماحول سے باہر نکلیے ،خوب رسک اٹھا کر کام  کیجئے، خوب محنت کیجئے، کام کے دوران مختلف تجربات ہر آپنا پورا فوکس کریں، آپنی شخصیت پر بہت محنت اور فوکس کریں۔اور کامیاب ترین لوگوں میں  ہم کام کرتے ہیں، ٹرینرز کی نشست آپنائیے ۔اور زمانے میں   کامیاب ترین لوگوں میں اپنا مقام بنائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post