ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 اور این اے 95 رانا محمد نعیم خاں جماعت اسلامی پاکستان سے رانااسرارالحق نارُو کی ملاقات
فیصل آباد ( میاں خالد محمود) کھرڑیانوالہ کی نفیس اور معروف سیاسی شخصیت ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 اور این اے 95 رانا محمد نعیم خاں جماعت اسلامی پاکستان سے ان کے ڈیرہ پر رانااسرارالحق نارُو ضلعی جنرل سیکرٹری آل پاکستان میڈیا کونسل فیصل آباد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران رانا محمد نعیم خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔کہ میرا مقصد آپنے علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہوئے بچوں کی تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات پر توجہ دینا ہے۔ نوجوان نسل میں آخلاقیات کو فروغ دینا ہے۔ تاکہ وہ معاشرے اور ملک و قوم کے لیے سود مند شہری ثابت ہو سکیں۔
رانا محمد نعیم خاں ایک پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں ۔جن کی سوچ اور نظریہ سے ملک پاکستان کے لیے محبت آبھرتی ہے ۔بلاشبہ ایسے نوجوانوں کا سیاست میں آبھر کر سامنے آنا ایک خوش آئند بات ہے ۔جو کسی بھی پلیٹ فارم پر دبنگ انداز میں آپنا موقف پیش کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔