آسلام آباد( میاں خالد محمود) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے ۔کہ 10 جولائی 2024 کو لاہور پریس کلب کے سامنے مطالباتی کیمپ لگایا جائے گا. یہ مطالباتی کیمپ پرائیویٹ ایڈ ایجنسیز کو فائننشل پاور دینے اور صحافت اور صحافیوں کے خلاف بننے والے قوانین کے خاتمے کیلٸے اور دیگر مطالبات کیلٸے لگایا جاٸے گا۔
لوکل ریجنل آخبارات کا مسلسل آستحصال جاری ہے. آکثر پرائیویٹ آیڈ آیجنسیز نے آخبارات کے سابقہ بقایا جات ادا نہیں کیے ، ہمارے سابقہ واجبات فورا اداکیے جائیں۔ وگرنہ ہم ان پرائیویٹ آیڈ آیجنسیز کے سامنے بھی سخت احتجاج کریں گے.۔