لاہور۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کےبانی صدر غلام مرتضی جٹ کی طرف سے IPT میں دائر کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی۔۔


 لاہور،(میاں خالد محمود) بانی غلام مرتضیٰ جٹ کیطرف سے IPT  داٸر کیس کی سماعت 8جون تک ملتوی۔۔

 اسٹے آرڈر میں معزز عدالت نے ملتان کے مدعا علیہ کو آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی  (APRNS)کا نام استعمال کرنے سے روک رکھا دیا ہے۔

ملتان کے مدعا علیہ کی طرف سے آج بھی جواب دعویٰ جمع نہیں کروایا گیا۔

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (APRNS) رجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سے لاہور IPTکورٹ میں داٸر کیس کی سماعت، مدعی مقدمہ غلام مرتضیٰ جٹ آپنے کونسل کے ہمراہ معزز عدالت میں پیش ہوٸے ۔جبکہ ملتان کے مدعا علیہ کی طرف سے آج 8مٸی کو بھی جواب دعویٰ نہیں دیا گیا۔  معزز عدالت کے معززجج کی ریٹاٸرمنٹ کی وجہ سے معزز عدالت نے کیس کی سماعت پرانے آرڈر کے ساتھ 8جون تک ملتوی کر دی۔ واضع رہے کہ گزشتہ سماعت میں معزز عدالت نے ملتان کے مدعا علیہ کو جواب دعویٰ کے لیے  آخری موقعہ دیتے ہوٸے کیس کی سماعت 8مٸی تک ملتوی کر دی تھی۔ 8 مٸی کو مدعا علیہ نے جواب دعویٰ جمع کروانے کا آخری موقعہ دیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ معززIPTکورٹ نے  آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی (APRNS) رجسٹرڈ کے بانی صدر  ومدعی غلام مرتضیٰ جٹ کی طرف سےداٸر کیس میں اسٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔ اسٹے آرڈر میں ملتان کے مدعا علیہ کو (APRNS)کا نام استعمال کرنے سے روک رکھا ہے ۔کیس کی آٸندہ سماعت 8جون 2024ء کو ہوگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post