فیصل آباد(شہزادحسن) بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیرِاہتمام"شاعرِ محبت سید عارش گیلانی کے ساتھ خوبصورت شام و مشاعرہ۔۔۔۔
بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیرِ آہتمام گزشتہ شب غازی باب العلم اکیڈمی لیہ میں معروف سرائیکی شاعر سید عارش گیلانی کے ساتھ ایک خوبصورت شام منانے کا آہتمام کیا گیا۔جس کی نظامت مشال ملک اور نعمان اشتیاق نے مشترکہ کی۔تقریب کے صدارتی اشخاص میں استاد منصور سکھانی، میاں شمشاد حسین سرائی اور پروفیسر طاہر مسعود مہار تھے۔مہمانِانِ خصوصی میں سید رضا کاظمی ،پروفیسر ریاض راہی، موسیٰ کلیم اورجمعہ خان عاصی تھے جبکہ مہمانانِ محتشم میں سید قنبر نقوی،مدثر شبیر دہت اور سردار شیر زمان تھے۔تقریب میں کثیر تعداد میں علم و ادب سے شوق ر رکھنے والے دوست احباب نے بھر پور شرکت کی۔بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کی جانب سے مہمانان خواتین و حضرات کا پُر تپاک استقبال کیا گیا ۔آنے والے مہمانوں کو پھولوں ہار پہنائے گئے۔ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ سید عارش گیلانی کو انکی ادبی خدمات پر ایوارڈسے بھی نوازا گیا۔محترمہ سیما نوشاد شیخ کو اُنکی سماجی خدمات پر کورل پاکستان کی طرف سے غلام مصطفیٰ اور شمشاد سرائی "سندِ اعزاز" سے نوازا۔دوسری نشست میں محفلِ مشاعرہ ہوا۔جن شعراء نے آپنا کلام پیش کیا۔ ان میں سعادت علی سعدی جنید بھٹی شہباز بھٹی داؤد وحید ذیشان سمر احتشام وار کامران شفیع بلال بھٹی ارشد جمیل حنیف عاجز، ظفر اللہ شاہ،شفقت عابد لطیف قمر، صابر جاذب، نعمان اشتیاق مشی ملک موسی کلیم، خادم حسین کھوکھر پروفیسر ریاض حسین راہی پروفیسر طاہر مسعود مہار رضا کاظمی جمعہ خان عاصی حسرت خان خٹک مجاہد حسین مجو،سید قمبر نقوی میاں شمشادحسین سرائی اور منصور سکھانی نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔اور حاظرین محفل سے خوب حاصل کی۔ اور رات گئے تک مشاعرہ چلتا رہا ۔ اور عوام نے خوب داد دی۔اور دل سے انک حوصلہ آفزائی بھی کی۔۔ صدر پیپلز پارٹی خواتین محترمہ نسرین کوثر اور سیدہ نصرت علی۔ میڈم نسرین فاطمہ،علی حسن کندی بمہ احباب، معروف سنگر صائم علی ،حسنین شہزاد ا، شبیر ملنگی اور قاضی ظفر اقبال نے خصوصی شرکت فرمائی۔