لاہور( میاں خالد محمود) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS رجسٹرڈ کے نماٸندہ وفد نے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں جناح ہاوس لاہور کا دورہ کیا۔ اور شمع روشن کیں۔ اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا۔
بانی صدر APRNS غلام مرتضیٰ جٹ نے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے۔ کہا کہ
سانحہ 9 مئی عوام اور اداروں کے درمیان تصادم اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش تھی۔
جیسے پاک آرمی نے صبرو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناکام بنایا ۔ ہم سانحہ 9 مئی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ اس سانحہ کے کرداروں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔ اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ تاکہ دوبارہ اس طرح کا سانحہ پیش نہ آسکے۔۔