فیصل آباد"جڑانوالہ"(نیا دن/رپورٹر )
"پولیس اور دوکاندار آمنے سامنے"
جڑانوالہ:تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں میلے کے دوران پولیس ملازمین پر تشدد کرنے کا معاملہ۔
سب انسپکٹر مزمل حسین کی مدعیت میں 9 نامزد سمیت 50 نامعلوم افراد کیخلاف 9 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جڑانوالہ:مقدمہ اغواء،کار سرکار میں مداخلت،تشدد،توڑ پھوڑ،حبس بے جا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
جڑانوالہ:حملہ آوروں نے پولیس کانسٹیبلان کو اغواء کیا۔ایف آئی آر کا متن
جڑانوالہ:حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی کی فرنٹ سیکرین تور ڈالی اور پولیس ملازمین کی وردیاں پھاڑ ڈالی۔۔
جڑانوالہ:حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ایف آئی آر کا متن
پولیس نے ہمارے سٹالز سے مبینہ طور پر سامان اٹھا لیا۔
پولیس جاتے ہوئے مبینہ طور پر چارپائیاں و دیگر سامان بھی ساتھ لے گئی۔
جڑانوالہ:پولیس نے مبینہ طور پر دوکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس مبینہ طور پر نقدی مٹھائیاں اور کولڈ ڈرنکس کے پیکٹس بھی ساتھ لے گئی۔دوکانداروں کا موقف۔
سی پی او فیصل آباد نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے.