فیصل آباد۔(نورین آختر)
ملکی ترقی کے لئے معاشرے سے صنفی آمتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر آمین۔
خواتین کو باضابطہ طور پر آفرادی قوت میں شامل کیا جانا چاہیے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کامران عادل۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر آہتمام خواتین کی پیشہ وارانہ ترقی اور صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا آنعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر آمین، سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کامران عادل، چیئرپرسن ڈاکٹر صوفیہ انور، ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی فوکل پرسن ڈاکٹر زاہرہ بتول، آنچارج ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے آظہار خیال کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر آمین نے آپنے خطاب میں کہا ۔کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اُنھیں درپیش مشکلات کے سدباب کے بغیر انسانی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے خواتین کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئےاقدامات اور صنفی تشدد کے روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا ۔کہ حکومت کی طرف سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کرنا نہایت خوش آئند کارنامہ ہے۔ ڈاکٹر صوفیہ انور نے خواتین کی سماجی، سیاسی،
اقتصادی اور تعلیمی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر زاہرہ بتول اور ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر آن کا کہنا تھا۔ کہ آزادانہ نقل و حرکت، وراثت اور آظہار رائے پر پابندیاں معاشرے کی نفسیات پر آنتہائی منفی آثرات مرتب کرتی ہیں۔