فیصل آباد (شہزادحسن ) بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیرِ اہتمام معروف شاعر شعیب جاذب مرحوم کی سالگرہ کے حوالے سے شعری نشست
بزمِ فروغِ ادب و ثقافت لیہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ شب ایک یادگار شعری نشست منعقد ہوئی زیرِسرپرستی حاجی محمد سلیم اختر جونی اور حاجی یسینٰ بھٹی ۔صدارت سید عارش گیلانی ، مہمانِ خصوصی میاں شمشاد حسین سرائی اورمہمانِ اعزاز صابر جاذب تھے۔ جبکہ مہمانِ محتشم شفقت عابد تھے۔خوبصورت نظامت نعمان اشتیاق نے کی۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔نعمان اشتیاق نے شرف حاصل کیا۔نعتِ رسولِ مقبولؐ تنویر حسین نجف نے پڑھی۔
جن شعراء نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔ ان میں شہباز بھٹی، ظفر اللہ شاہ، سید مجاہد حسین مجو،صابر جاذب،شفقت عابد، تنویر حسین نجف، میاں شمشاد حسین سرائی، سید عارش گیلانی شامل تھے۔شبیر ملنگی ،قاضی ظفر اقبال اور عارش گیلانی نے شعیب جاذب مرحوم کا کلام باترنم پیش کیا ۔اور خوب داد وصول کی۔عرفان خان نے گیت پیش کیا۔ شیخ سہیل کوڈو اور اشرف قیصر نےبھی نشست میں شر کت کی۔آخر پر تمام شرکاء کا یادگاری گروپ فوٹو لیا گیا۔