فیصل آباد (جاوید شاہ)
پولیس ڈیپارٹمنٹ میں میرٹ ، سفارش کا خاتمہ مظلوموں کی دادرسی اور مجرمان کی سرکوبی میری اولین ترجیحات ہیں۔
تمام پولیس آفسران ملازمان میرے دست و بازو ہیں۔ ہم سب ایک ٹیم ہے۔ اور ہم سب نے مل کر عوام الناس کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر نے گزشتہ شب پولیس لائنز فیصل آباد میں چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد مقصود احمد لون اور ان کی ٹیم سے میٹنگ کی ۔ اور دوران میٹنگ چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کو ٹریفک ایجوکیشن اور ٹریفک آنفورسمنٹ مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔سٹی پولیس آفیسر نے میٹنگ میں چیف ٹریفک آفیسر اور ٹریفک ٹیم کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ" ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی -کم عمر ڈرائیورز اکثر جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ فیصل آباد کی سڑکوں پر کم عمر ڈرائیونگ کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ مزید ممنوعہ اوقات میں ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ خطرناک حادثات کو جنم دیتا ہے ۔لہذا ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا ممنوعہ اوقات میں شہری حدود میں داخلہ سختی سے منع ہے۔ اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس "زیرو ٹالرنس پالیسی" پر عمل پیرا ہو کر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائے۔آئندہ آنے والے دنوں میں ٹریفک آگاہی کے ساتھ ساتھ ٹریفک انفورسمنٹ کا دائرہ کار فیصل آباد کی شاہراہوں پر مزید اور بہتر انداز میں بڑھایا جائے گا۔اور ہم سب نے مل کر ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ایک مہذب معاشر ےکی تشکیل میں آپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔عوامی خدمت کو آپنا شعار بنائیے۔ اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراور آیڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق آپنے فرائض منصبی آخلاقی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اور مکمل دیانتداری سے سرانجام دیں"۔۔