فیصل آباد(میاں خالد محمود) آل پاکستان صحافت کونسل رجسٹرڈ کے صوبائی صدر میاں خالد محمود نے روز نامہ نیادن کے آیڈیٹر شہزادحسن سے خصوصی ملاقات کی۔اور آل پاکستان صحافت کونسل کے ورک کے بارے میں بتایا کہ
عوام کی خدمت میں آل پاکستان صحافت کونسل آپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔
ایک یتیم بچی جس کا نام امنہ ہے۔
اس کا تعلق بہڈوال ڈسٹرکٹ قصور سے ہے ۔یہ بچی پیدائشی طور پر آنکھوں کی بینائی سے معذور تھی۔
ایک سال قبل جب آل پاکستان صحافت کونسل رجسٹرڈ کو اس واقع کا پتہ چلا۔ا ایک بیوہ کی فریاد سنی۔ تو ال پاکستان صحافت کونسل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس بچی کے حوالے سے لاہور کہ چلڈرن ہاسپٹل کہ ائی ڈیپارٹمنٹ کی ایم ڈی ڈاکٹر آشمہ سے چیئرمین فرقان سلطان کی سربراہی میں قائم مقام چیئرمین ملک محمد سلطان نے رابطہ کیا۔ اور بچی کی آنکھوں کے حوالے سے بات چیت کی۔ ایم ڈی ڈاکٹر آشمہ صاحبہ نے ساری بات سننے کے بعد یہ کہا ۔کہ بچی کا چیک اپ ہونے کے بعد معلوم ہوگا ۔ کہ بچی دیکھ سکتی ہے۔ یا نہیں۔
فوری طور پر قائم مقام چیئرمین ملک محمد سلطان نے بہڈوال سے بچی کو لاہور چلڈرن ہاسپٹل شفٹ کروایا۔ اور ایم ڈی ڈاکٹر آشمہ کی سربراہی میں ان کا چیک اپ ہوا چیک اپ اور کچھ ٹیسٹ ہونے کے بعد ڈاکٹر آشمہ صاحبہ نے خوشخبری سنائی۔ کہ آنکھوں کا آپریٹ اور لینس ڈلنے کے بعد بچی دیکھ سکتی ہے ۔ گزشتہ ایک سال قبل اس بچی کی ایک آنکھ کا آپریشن اور لینس ڈالا گیا ۔تو الحمدللہ ایک آنکھ کی روشنی بحال ہو گئی ۔
بروز بدھ 2024-05- 08
آل پاکستان صحافت کونسل کے قائم مقام چیئرمین ملک محمد سلطان نے چلڈرن ہاسپٹل کے ائی ڈیپارٹمنٹ کی موجودہ ایم ڈی ڈاکٹر صدف صاحبہ ہیں ۔ ان سے رابطہ کر کے بچی آمنہ کی دوسری آنکھ کا آپریٹ بھی کروا دیا گیا ہے۔ الحمدللہ جو کہ کامیاب ہوا ہے۔ اب یہ بچی آپنی دونوں آنکھوں سے دنیا کو دیکھ سکتی ہے ۔
ال پاکستان صحافت کونسل رجسٹرڈ چلڈرن ہاسپٹل کی سابقہ ایم ڈی ڈاکٹر آشمہ صاحبہ اور موجودہ ایم ڈی ڈاکٹر صدف صاحبہ کے بے حد مشکور ہے۔کہ جنہوں نے آل پاکستان صحافت کونسل کی آواز پہ فوری لبیک کہا۔ اور اس بچی کا علاج فری آف کاسٹ کیا۔