سرگودہا۔ نئے تعنیات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے آپنے عہدے کا چارج سنبھال کرکام شروع کر دیا۔



 سرگودہا(محمد اکرام آزاد) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے آپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ سینئر اورنگزیب احمد خان گریڈ 19کے افیسر ہیں۔ اس سے قبل وہ  وزیر اعلیٰ دفتر میں ایڈیشنل سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ آپ ایبٹ آباد ، مانسرہ اور خوشاب میں پہلے بھی بطور ڈپٹی کمشنر اپنے دفتر ادا کر چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا۔ کہ ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گئیں ۔ تمام افسران میری ٹیم کا حصہ ہیں،مل کر ساتھ چلیں گے۔ اور انتظامی امور میں بہتری نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ضلع کی عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔  انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی۔ کہ وہ سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کے دورہ کو یقینی بنائیں۔ اور ان اداروں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں۔ تاکہ انہیں فوری دور کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا شہروں و دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کے علاؤہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن صاف ستھرا دیہات پروگرام ، ای بائیک اور سستی روٹی پر خاص فوکس کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جو ریونیو افسر و اہلکار صحیح کام نہیں کرے گا وہ ضلع میں نہیں رہےگا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post